وزیر اعظم کی تقریر بظاہر ہندوستان کیلئے لیکن حقیقت میں کس کے لئے تھی؟حسن نثار نے بتا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی تقریر بین الااقوامی برادری کیلئے اتمام حجت ہے کہ خطے میں قیامت صغریٰ آئی تو اس کا ولن ہندوستان ہوگا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مودی صاحب چنگیز خان نہیں ہیں، ناگاساکی اور ہیروشیما میں جو ایٹم بم استعمال ہوئے وہ آج کے بموں کے سامنے کھلونے تھے ، وزیر اعظم کی تقریر ہندوستان کیلئے نہیں تھی بلکہ بین الااقوامی برادری کیلئے اتمام حجت ہے کہ اگر اس خطے میں قیامت صغریٰ آئی تو اس کا ولن پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مہم جو سیاستدان ان پڑھ اور جاہل ہوتے ہیں ، یہ الیکشن جیتنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن سٹیبلشمنٹ سوچ رکھتی ہے ۔