مودی سرکاری کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے ، جب بخار ہوجائے تو علاج ضروری ہوتا ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

مودی سرکاری کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے ، جب بخار ہوجائے تو علاج ضروری ہوتا ...
مودی سرکاری کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے ، جب بخار ہوجائے تو علاج ضروری ہوتا ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مودی سرکاری کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے اور جب بخار ہوجائے تو علاج ضروری ہوتا ہے ، آج ان کو صحیح انجکشن لگا ہے،ہم پر جہاد فرض ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ انڈیا کا نام دُنیا کے نقشے سے مٹ جائے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق قیوم سٹیڈیم پشاور میں ایک تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ورنہ انڈیا تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائے گا ،میں بطور وزیراعلیٰ پختون قوم کی طرف سے انڈیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ویسے بھی حالت جنگ میں ہیں ایسا نہ ہو کہ انڈیا کا وجود ہی دُنیا سے ختم ہو جائے،اس جنگ میں تمام صوبائی حکومتیں، وفاقی حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش اور اس کے صبر و تحمل کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور آج بھی خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے،پاکستان کسی جارحیت پر یقین نہیں رکھتا،بھارت کی طرف سے کھلم کھلا دراندازی کے باوجود پاکستان کی سیاسی قیادت اور افواج نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کو امن کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہاکہ خطے میں امن پاکستان ، بھارت اور پورے خطے کے مفاد میں ہے ،بین الاقوامی برادری  بھارت کیطرف سے کشیدگی اور دراندازی کا نوٹس لے، اس حوالے سے ہم نے صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی سے قرارداد بھی پاس کی ہے۔انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تمام صوبائی محکموں اور  اداروں کے سربراہان کو ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں 25فیصد  بیڈزایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے مختص کئے جائیں،ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری ہونی چاہیئے، وفاق اور صوبہ دونوں کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -