اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیز ن 4کے اٹھارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا ۔
تفصیل کے مطابق دبئی کے سٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ٹاس کے لیے میدان میں آئے ،اس موقع پر ٹاس جیت کر شاداب خان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 68، کولن منرو 4،لیونگ سٹون 56،انگرام 13،بین ڈنک 12اور رومان رئیس 2سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 3جبکہ فہیم اشرف ،شاداب خان اور احمد بٹ نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔لیوک رونکی 26،فل سالٹ 46،طلعت حسین 1،آصف علی 70رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -