پاک فوج کا بھارت کو سرپرائز، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دیے جانے والے سرپرائز کے بعد مریم نواز نے بھی پیغام جاری کردیا ہے۔
مریم نواز نے بھارت کے خلاف کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ جب ہم اپنے بستر میں سکون سے سو رہے ہوتے ہیں تو ان جیسے ہیروز ہماری حفاظت کیلئے جاگتے ہیں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان ایئر فورس زندہ باد‘۔
پاک فضائیہ کے بھارت کو سرپرائز کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرلی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اس تصویر کو اپنی پروفائل پر لگایا ہے جس میں انہیں جنگی جہاز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔