پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے:شوکت یوسف زئی

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ...
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے:شوکت یوسف زئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،وزیراعلیٰ محمودخان وفاق سمیت تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا  کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ تمام اداروں کو ہائی الرٹ اور رابطے میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق صوبے کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے، فوج اورسویلین اداروں میں بھی کوآرڈنیشن ہے ،وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے کی عوام کو باور کرایا ہے کہ صوبے کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا گیا ہے اور عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا،بھارت کو موثر انداز میں جواب دے دیا گیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے سیکیورٹی ادارے وزارت داخلہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔