بھارت نے خود کو کس عالمی طاقت کے ہم پلہ سمجھ کر پاکستان پر جارحیت کی ،آئینی ماہر بابر ستار نے حقائق بے نقاب کردیئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ انڈیا کی بھول یہ تھی کہ اس کے پاس امریکہ کی طرح طاقت آگئی ہے اور اگر پاکستان پر جارحیت کی تو پاکستان جواب نہیں دے گا۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہاہے کہ جب کوئی بیانیہ قائم کردیا جاتا ہے تو وہ بیانیہ عوام میں قائم کرنا آسان ہے لیکن پھر اس بیانیے سے عوام کوہٹانا آسان نہیں ہے ، انڈیا پچھلے کچھ سالوں میں کافی کامیاب رہاہے اور اس کی معیشت نے بھی ترقی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی بھول یہ تھی کہ اس کے پاس امریکہ کی طرح طاقت آگئی ہے اور اگر پاکستان پر جارحیت کی تو پاکستان جواب نہیں دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے مزید جارحیت کی جاتی ہے تو ان کا مزید نقصان بھی ہوسکتا ہے ، پاکستان اس حوالے سے مسلسل کہہ رہاہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ، وزیر اعظم کے رویے اور پاکستانی کے فوجیوں کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ رویے کو دیکھتے ہوئے دینا یہ کہے گی کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جومسلسل امن کی بات کررہاہے ۔