ارشادبھٹی نے پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

ارشادبھٹی نے پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
ارشادبھٹی نے پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پاک بھارت مذاکرات ہوتے نظر نہیں آرہے ، بھارتی اداروں کوسوچنا چاہئے کہ 45دن کے وزیر اعظم مودی کیلئے وہ اس خطے کے لئے کتنی تباہی لاسکتے ہیں؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہوتے نظر نہیں آرہے ، بھارتی اداروں کوسوچنا چاہئے کہ 45دن کے وزیر اعظم مودی کیلئے وہ اس خطے کے لئے کتنی تباہی لاسکتے ہیں؟ یہ سوچنا بھارت کے اداروں کا کام ہے ، ہمیں اپنی فوج اور وزیر اعظم پر فخر ہواہے ، ہم نے بھارت کا جواب دیکھا اور پھر اپنے ملک کاجواب بھی دیکھا تو اپنا جواب اچھا لگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارت کو جواب دینا ضروری ہوگیا تھا، یہ جنگ نہیں تھی بلکہ ایل او سی پر حملہ تھا ، بھارت ہمارے خطے میں امریکہ بن گیا تھا اور یہ ضروری تھا ، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جنگ ہو لیکن مذاکرات ہوتے بھی نظر نہیں آرہے ۔

مزید :

قومی -