ہماری طرف سے اس کام کے علاوہ کوئی بات نہیں ہونی چاہئے ، تجزیہ کار مظہر عباس کا بھارتی جارحیت پر بے لاگ تبصرہ

ہماری طرف سے اس کام کے علاوہ کوئی بات نہیں ہونی چاہئے ، تجزیہ کار مظہر عباس کا ...
ہماری طرف سے اس کام کے علاوہ کوئی بات نہیں ہونی چاہئے ، تجزیہ کار مظہر عباس کا بھارتی جارحیت پر بے لاگ تبصرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ ہما ری طرف سے مذاکرات کے علاوہ کوئی بات نہیں ہونی چاہئے اورہو بھی نہیں رہی ، یہ الگ بات ہے کہ کوئی چیز مسلط کردی جائے تو پھرتو اس کا جواب دیناہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کے علاوہ کوئی بات نہیں ہونی چاہئے اورہو بھی نہیں رہی ، یہ الگ بات ہے کہ کوئی چیز مسلط کردی جائے تو پھرتو اس کا جواب دیناہے جس طرح بھارت کوجواب دیاگیا اور اس کی دووکٹیں گرگئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں جنگوں کی جو مثال دی ہے وہ سب کے سامنے ہے ، بدقسمتی یہ ہے کہ جوملک اپنے آپ کوجمہوری ملک کہتاہے ،وہاں سے پروپیگنڈا کیا جارہاہے اور ایک تشویشناک صورتحال کی بنیاد رکھی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -