سلامتی کونسل میں انڈیا کے حق میں ویٹو کرنے والی طاقت موجود نہیں :مجیب الرحمان شامی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ سکیورٹی کونسل میں اب کوئی بھی ایسی طاقت نہیں ہے جو انڈیا کے حق میں ویٹو کرے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سکیورٹی کونسل میں اب کوئی بھی ایسی طاقت نہیں ہے جو انڈیا کے حق میں ویٹو کرے ، اس لئے پاکستا ن کو بہت تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پہلے روس کشمیر کے حق میں قرارداد کو ویٹو کردیا کرتا تھا لیکن اب ایسی صورتحال نہیں ہے ،اب سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیش رفت ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد انڈین میڈیا سے اب جنگی جنون کاکچھ بھوت اترا ہے اور اس کی ہوا نکل چکی ہے ۔