پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں چین کا موقف کیاہے ؟ وزیر مملکت خسرو بختیار کااہم انکشاف

پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں چین کا موقف کیاہے ؟ وزیر مملکت خسرو بختیار کااہم ...
پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں چین کا موقف کیاہے ؟ وزیر مملکت خسرو بختیار کااہم انکشاف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہاہے کہ پاک بھارت موجودہ صورتحال میں چین کا موقف بہت واضح ہے ، وہ اس خطے میں جنگ نہیں چاہتا ، چین کو بخوبی علم ہے کہ پاکستان اس خطے میں معاشی ترقی کا سفر شروع کرنے کیلئے کردار ادا کررہا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ پاک بھارت موجودہ صورتحال میں چین کا موقف بہت واضح ہے ، وہ اس خطے میں جنگ نہیں چاہتا ، چین کو بخوبی علم ہے کہ پاکستان اس خطے میں معاشی ترقی کا سفر شروع کرنے کیلئے کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کوبھی علم ہے کہ پاکستان کی ساری توجہ مغربی سرحد کی طرف ہے اور انڈیا کی جانب سے جارحیت کا ارتکاب کیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا نے 1971کے بعدپہلی بار پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ،پاکستان کے موقف میں یہ بات تواتر سے کی جارہی ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کے 21کروڑ عوام بھی پر امن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر یوں کی تیسری نسل آزادی کی جنگ لڑرہی ہے ، کشمیر کی آبادی کا ستر فیصد 30سال سے کم ہے ، اس قوم نے تیس سال سے ہر قسم کی بربریت دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، ہمار ی انڈیا کے ساتھ امن کے راستے پر چلنے کی خواہش ہے ، دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کیلئے کتنی کوشش کررہاہے ؟

مزید :

قومی -