”ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف مودی جو۔۔۔“، وزیر مملکت زرتاج گل کی عالمی برادری کوغور فکر کی دعوت

”ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف مودی جو۔۔۔“، وزیر مملکت زرتاج گل کی عالمی ...
”ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف مودی جو۔۔۔“، وزیر مملکت زرتاج گل کی عالمی برادری کوغور فکر کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ ایک طرف عمران خان ہیں جو امن کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف مودی ہے جو ایک جنونی ہے اور جنگ کی بات کرتاہے، دنیا کو اس بات پر غور کرنا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ایک طرف عمران خان ہیں جو امن کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف مودی ہے جو ایک جنونی ہے اور جنگ کی بات کرتاہے ، دنیا کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ ایک انتہائی غیر ذمہ دار شخص کو ایک ایٹمی ملک کا وزیر اعظم ہونا چاہئے ، خود ہند وستان میں اس بات پر غور کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ محاذ پر بھارت کا مقابلہ کررہے ہیں، ہمیں اپنے وزیر خارجہ پر بہت اعتماد ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی لینڈ کی اونر شپ ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر یہ کام ہوگیا تو پھر کشمیریوں کے پاس کیا بچے گا ؟ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا نہیں ہے ، انڈین سوشل میڈیا میں بھی مودی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -