” یو اے ای جیسے ممالک سے پیسے نہ لئے جائیں کیونکہ ۔۔۔“، مشرف زیدی نے خلیجی ممالک کے حوالے سے بڑا سوال اٹھا دیا

” یو اے ای جیسے ممالک سے پیسے نہ لئے جائیں کیونکہ ۔۔۔“، مشرف زیدی نے خلیجی ...
” یو اے ای جیسے ممالک سے پیسے نہ لئے جائیں کیونکہ ۔۔۔“، مشرف زیدی نے خلیجی ممالک کے حوالے سے بڑا سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مشرف زید ی نے کہاہے کہ بھارت کے سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر کے ساتھ تعلقات بہت گہرے ہیں،یاتو یو اے ای جیسے ممالک سے پیسے نہ لئے جائیں اور اگر آپ لیتے ہیں تو پھر آپ کوسوچناہے کہ آپ نے ان تعلقات کوچلانا ہے یا ختم کرنا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مشرف زیدی نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک پاکستان کی حمایت میں ہندوستان کے خلاف کھڑا ہونے سے پہلے بہت زیادہ ہچکچائے گا ، او آئی سی میں بھارت کودعوت کے حوالے سے دیکھنا چاہئے کہ بھارت کے سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر کے ساتھ تعلقات بہت گہرے ہیں، اب اگر ہم نے او آئی سی کا بائیکاٹ کرنا ہے تو یہ سوچ سمجھ کر کرناہے کہ اس فیصلے کے اثرات کیا پڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کی معاشی حالت بہت کمزور ہے ، یاتو یو اے ای جیسے ممالک سے پیسے نہ لئے جائیں اور اگر آپ لیتے ہیں تو پھر آپ کوسوچناہے کہ آپ نے ان تعلقات کوچلانا ہے یا ختم کرنا ہے۔

مزید :

قومی -