بھارتی جارحیت کے بعد نبیل گبول ساری رات کیا کرتے رہے ؟رہنما پیپلز پارٹی کا ولولہ خیز بیان

بھارتی جارحیت کے بعد نبیل گبول ساری رات کیا کرتے رہے ؟رہنما پیپلز پارٹی کا ...
بھارتی جارحیت کے بعد نبیل گبول ساری رات کیا کرتے رہے ؟رہنما پیپلز پارٹی کا ولولہ خیز بیان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ جب سے انڈیا نے حملہ کیا تھا تو میں ساری رات نہیں سویا تھا اور میرے ساتھ ساری قوم بھی نہیں سوئی ہوگی کہ جب تک ہم بدلہ نہیں لیں گے سوئیں گے نہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نیبل گبول نے کہا کہ میں عمران خان کی تعریف کرتاہوں کہ جس طریقے سے ان کی جانب سے تقاریر کی گئی ہیں جب سے انڈیا نے حملہ کیا تھا تو میں ساری رات نہیں سویا تھا اور میرے ساتھ ساری قوم بھی نہیں سوئی ہوگی کہ جب تک ہم بدلہ نہیں لیں گے سوئیں گے نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے چار درخت گرائے تھے اور پاگل ہورہے تھے لیکن ہم نے ان کے دوطیارے گرا دیئے ہیں اور یہاں پر ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے اور بھی کوئی جارحیت کی گئی تو ہمارے فوجی جوان چوکس بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی ہندوستان میں مقبول تھا لیکن اب غیر مقبول ہوچکاہے ۔

مزید :

قومی -