”مودی سے کہا کہ میں گنگا میں نہا کر آرہا ہوں اور۔۔۔“، رمیش کمار کی بھارتی وزیر اعظم کو وضاحت

”مودی سے کہا کہ میں گنگا میں نہا کر آرہا ہوں اور۔۔۔“، رمیش کمار کی بھارتی ...
”مودی سے کہا کہ میں گنگا میں نہا کر آرہا ہوں اور۔۔۔“، رمیش کمار کی بھارتی وزیر اعظم کو وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاہے کہ مودی نے مجھے کہا تھا کہ ہم بھی امن چاہتے ہیں لیکن ہمارے جوانوں کو مارا گیا جس پر میں نے مودی سے کہا کہ میں گنگا سے نہا کر آرہا ہوں اور قسم اٹھا کر بتاتاہوں کہ پلوامہ واقعہ میں پاکستان کے ادارے ملوث نہیں ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ پاک فو ج نے بھارت کے کیخلاف جوردعمل دکھایا ہے تو میں نے اس حوالے سے بھارت سے بھی بات کی تھی کہ آپ کسی بھول میں نہ رہیں ، ہماری چھ لاکھ فوج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میر ی جب مودی اور سشما سوراج سے ملاقات ہوئی تو میں نے امن کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں تو پھر یہ بگاڑ کیوں ہورہاہے ؟
انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈیا کے عوام بھی پاکستان کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں اور کوئی جنگ نہیں چاہتا ، مودی نے مجھے کہا تھا کہ ہم بھی امن چاہتے ہیں لیکن ہمارے جوانوں کو مارا گیا جس پر میں نے مودی سے کہا کہ میں گنگا سے نہا کر آرہا ہوں اور قسم اٹھا کر بتاتاہوں کہ پلوامہ واقعہ میں پاکستان کے ادارے ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت امن کا پیغام لیکر گیا تھا اورمیر ی باتوں کا مودی پر اثر بھی ہوا ۔

مزید :

قومی -