ہندوستان ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے:مرتضیٰ وہاب

ہندوستان ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان کو اپنے دفاع کا بھرپور ...
ہندوستان ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے:مرتضیٰ وہاب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات سندھ ،قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنا دفاع کرسکے اور پاکستان کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان میں ریجنل آرٹس ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہ سکتے ، ہندوستان ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ وطن کا بچہ بچہ وقت پڑنے پر سپاہی بن سکتا ہے اور خطہ کو جنگ سے زیادہ امن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار جنگی جنون سے باز رہے کیونکہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے,مشکل کی گھڑی میں حکومت سندھ اور عوام مسلح افراد کی ساتھ شانہ نشانہ کھڑی ہے

 ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -