پاک بھارت کشیدگی کا خطرہ جلد ٹل جائے گا، وزیر دفاع پر امید

پاک بھارت کشیدگی کا خطرہ جلد ٹل جائے گا، وزیر دفاع پر امید
پاک بھارت کشیدگی کا خطرہ جلد ٹل جائے گا، وزیر دفاع پر امید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا خطرہ جلد ٹل جائے گا۔

پارلیمانی رہنماﺅں کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 3 بجے ہوگا،دیگرممالک کے سفیروں سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت کشیدگی کا خطرہ جلد ٹل جائے گا۔ پرویز خٹک نے او آئی سی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے پر اعتراض کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن نے اجلاس میں وزیر اعظم کی شمولیت کامطالبہ نہیں کیاتھا۔

مزید :

قومی -