محسن رانجھا نے بھارتی جارحیت اور جوابی حملے کے تناظر میں حکومت کی سفارتی ناکامی کوواضح کردیا

محسن رانجھا نے بھارتی جارحیت اور جوابی حملے کے تناظر میں حکومت کی سفارتی ...
محسن رانجھا نے بھارتی جارحیت اور جوابی حملے کے تناظر میں حکومت کی سفارتی ناکامی کوواضح کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہاہے کہ سفارتکاری کے لحاظ سے ہماری کوئی پوزیشن ہے کہ او آئی سی میں انڈیا کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا جارہاہے ، یہ ہماری سفارتکاری کی ناکامی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے بعد محب وطن پاکستانی چین کی نیند سو نہیں سکے لیکن صبح قوم کو بہت اچھی خبر سننے کوملی ، جس طرح سے ہمارے جوانوںنے بارڈر پر انڈین فوجوں کو انگیج کیاہواہے ، اس پر ہمیں ان کی سراہناچاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کیاہے کہ ہماری مسلح افواج اہل ہیں اور یہ اہلیت ان کی جانب سے ثابت کرکے بھی دکھائی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک چیز پر ہمیں نظر ڈالنی چاہئے کہ سفارتکاری کے لحاظ سے ہماری کوئی پوزیشن ہے کہ او آئی سی میں انڈیا کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا جارہاہے ، یہ ہماری سفارتکاری کی ناکامی ہے ۔

مزید :

قومی -