”جنگ سے کسی ایک فریق کی تباہی نہیں ہوگی بلکہ ۔۔۔“احسن اقبال کی جنگی جنون پر تنبیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ اس خطے میں جنگ کسی ایک فریق کی تباہی نہیں ہوگی بلکہ یہ پورے خطے کیلئے تباہی کا پیغام لاسکتی ہے ۔
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ ہم پاکستا ن کی آزادی اور عزت کیلئے ایک پیچ پر ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اس خطے میں جنگ کسی ایک فریق کی تباہی نہیں ہوگی بلکہ یہ پورے خطے کیلئے تباہی کا پیغام لاسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ میں تمام قیادت موجود تھی اور اچھا ہوتا کہ ان کیمرہ بریفنگ میں وزیر اعظم عمران خان بھی موجود ہوتے ، ہم کسی بھی سیاسی اختلاف کو بھلا کر پاکستان کی سالمیت کیلئے ایک ہیں۔