ملتان سلطانز سے مقابلے کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم بھی ملتان پہنچ گئی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل سیزن فائیو کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم سے مقابلے کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم بھی ملتان پہنچ گئی،دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ جمعہ 28فروری کوملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کنگز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملتان آمد پر ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں اُن کی قیام گاہ نجی ہوٹل میں لایا گیا جہاں وہ آرام کریں گے جبکہ جمعرات کی شام کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی۔پی ایس ایل فائیوکے تین میچز ملتان کی میزبانی میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ بدھ کےروز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز نے ریلی روسو اور خوشدل شاہ کی عمدہ اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کی ٹیم کے ساتھ کانٹےدار مقابلہ جمعہ 28فروری کوملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا