دشمن کرونا وائرس کےنام پر خوف ہراس پھیلا رہے ہیں: ایرانی صدر

دشمن کرونا وائرس کےنام پر خوف ہراس پھیلا رہے ہیں: ایرانی صدر
دشمن کرونا وائرس کےنام پر خوف ہراس پھیلا رہے ہیں: ایرانی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ "دشمن" ملک میں کووڈ-19 وبا پر خوف وہراس بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم روحانی نے کسی دشمن کا نام نہیں لیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے نام نہاد دشمن وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے پھیلارہے ہیں جس کا مقصد کاروبار کو بند کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔بدھ کوحکومت نے کہا تھا کہ ایران میں اب تک کووڈ-19 کے139 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورکا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے 19 ہلاک ہوگئے ہیں۔