2019ء،پا کستان ٹوبیکو کمپنی کی آمدن میں 25 فیصد اضافہ

  2019ء،پا کستان ٹوبیکو کمپنی کی آمدن میں 25 فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی اے کے ٹی) کی بعد از ٹیکس آمدن میں 2019ء کے دوران 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2019ء کے دوران کمپنی کو 12 ہزار 889 ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی ہے جبکہ سال 2018ء کے اختتام پر کمپنی کی خالص آمدنی 10 ہزار 338 ملین روپے رہی تھی۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے بعد ز ٹیکس منافع میں 2 ہزار 551 ملین روپے یعنی 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جس پر کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی40.46 روپے کے مقابلہ میں 50.45 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے دوران کمپنی کے سیلز کے اخراجات میں 14 فیصد جبکہ سیلزاور ڈسٹری بیوشن کے اخرجات میں

مزید : کامرس