” چائے ہمیشہ مفت میں نہیں پلانی “یوم فتح کے موقع پر اسد عمر نے پیغام جاری کر دیا
یوم فتح (ڈیلی پاکستان آن لائن )27 فروری کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ آج یوم فتح منا رہی ہے اور اس حوالے سے ایئر ہیڈکواٹرمیں تقریب کا انعقاد کیا گیاہے اور اب اس موقع پر اسد عمر نے بھی زبردست پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ”ہم امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر کسی کو ہماری افواج کی سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت پر شک تھا تو اس کو 27 فروری 2019 کو مٹا دیا گیا، رات کی تاریکی میں وار کا جواب دن کی روشنی میں دیا، آئندہ ایسی غلطی نا کرنا.... ورنا چائے ہمیشہ مفت نہیں پلانی۔“ اسد عمر نے اس کے علاوہ اپنے پیغام میں ” ہیپی سرپرائز ڈے “ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔