چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمدآج اورکل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمدآج اورکل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات ...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمدآج اورکل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمدآج اورکل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل بنچ کے کیسز کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فل بنچ کے روبرو سول اور فوجداری نوعیت کی اپیلیں سماعت کیلئے پیش کی جائیں گی،سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوراٹارنی جنرل آفس کے لاءافسران بھی پیش ہوں گے،
سپریم کورٹ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،جی پی اوبلڈنگ،پوسٹل لائف انشورنس،ایوان اوقاف میں بھی سیکیورٹی اہلکارتعینات کیے جائیں گے،مقدمات کی سماعت کے دوران جی پی اوچوک سے جین مندرکوجانیوالی سڑک بندہوگی۔