چونیاں ،لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین اینٹوں سے بھرے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی
چونیاں (ڈیلی پاکستان آن لان)لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین اینٹوں سے بھرے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا،ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگ لگاکر جان بچائی،ٹکر سے ٹرین کا انجن اور ٹرک مکمل تباہ ہو گیا۔
پھاٹک ملازم کا کہنا ہے کہ ٹریک ڈرائیور نے زبردستی ریلوے پھاٹک کھلوایا جبکہ ذرائع ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا ۔