” چینی ۔۔۔“ جہانگیر ترین ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچے تو ایسے نعرے لگ گئے کہ انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز ملتان کے سٹیڈیم میں بہار آئی جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیا ن کھیلا گیا میچ شائقین کرکٹ نے بھر پور انجوائے کیا اور اپنی اپنی ٹیم کے حق میں نعرے بازی بھی کی تاہم اس موقع پرتحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے بھی سٹیڈیم کا دورہ کیا لیکن انہیں وہاں ایسے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کی انہوں نے کبھی توقع بھی نہیں کی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے جیت کیلئے 124 رنز کا ہدف دیا جسے ملتان سلطان نے محض چار وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔کل کے میچ میں ملتان سلطانز کو سپورٹ کرنے کیلئے جہانگیر ترین جیسے ہی گراونڈ میں پہنچے تو شائقین کرکٹ کی جانب سے ” چینی چور ، چینی چور “ کے نعروں کی آواز گونجنے لگی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل ملک بھر میں آٹا اور چینی کے بحران نے سر اٹھایا جس کے بعد ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کرنے لگیں تھیں کہ وزیراعظم عمران خان رہنما جہانگیر ترین سے ناراض ہو گئے ہیں تاہم بعدازاں حکومت کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ اس میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں ہے ۔
میچ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جار ی کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ملتان میں اتنا پرجوش ہجوم دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے،وزیر اعظم عمران خان،چئیرمین پی سی بی احسان مانی اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کامیابی ہےکہ پاکستان میں اتنےزبردست ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد سے پاکستانی قوم بہت خوش ہے،میری نیک تمنائیں اپنی ٹیم جنوب کی پہچان ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
جہانگیر ترین کی موجودگی میں سٹیڈیم چینی چور کے نعروں سے گونج اٹھا ۔۔۔
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) February 26, 2020
جو آگ تحریک انصاف نے دوسروں کے لئے لگائی تھی وہ اب ان تک پہنچ چکی ہے pic.twitter.com/6SLJonfkvv