میراسندھ کے عوام کو پیغام ہے گھبرانے اور پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ،آپ کی حکومت آپ کا پوراپوراخیال رکھے گی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ میراسندھ کے عوام کو پیغام ہے گھبرانے اور پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ،آپ کی حکومت آپ کا پوراپوراخیال رکھے گی آپ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرونا وائرس کے 2 کیس سامنے آنے پر پریشانی ہوئی اس لئے اچانک اجلاس بلانا پڑا۔
سیکرٹری صحت سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کل 2کیسز آنے کے بعد ان کے فیملی ممبرز کو چیک کیاگیا ،2 فیملی ممبرز میں کرونا وائرس کی علامات نظرنہیں آئے ،سیکرٹری صحت نے کہا کہ جن 28 لوگوں نے کرونا وائرس کے مریضوں کیساتھ سفر کیا ان کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ان 28 افراد کی بھی سکریننگ کرنے کافیصلہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے ایران سے آنے والے 1500 افراد کی سکریننگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام افراد کی تفصیلات ،موبائل نمبر ،ایڈریسز کوریکارڈکا حصہ بنایا جائے ۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اگران کو ہسپتال میں آئسولیشن میں نہیں رکھا توان کو گھروں میں کورانٹین میں رکھیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے متعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ میراسندھ کے عوام کو پیغام ہے گھبرانے اور پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ،آپ کی حکومت آپ کا پوراپوراخیال رکھے گی آپ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں ۔