’بھارت نے قائد اعظم کے دوقومی نظریہ کی۔۔۔‘شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کردی کہ آپ بھی ان کی ہاں میں ہاں ملائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم کررہی ہے۔ انہوں نے کہابھارتی حکومت نے اپنے ہی لوگوں پر ظلم کرکے قائد اعظم کے دوقومی نظریہ کی اہمیت ثابت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ستائیس فروری کے دن پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں شاہ محمودقریشی نے کہا27فروری کادن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ پاک فوج نے بہادری کامظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی اورثابت کیا کہ دشمن کوکبھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔انہوں نے کہابھارتی طیارہ گراکر دشمن کوبتادیادفاعی صلاحیت رکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزیدکہاکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ رہاکرکے دنیاکو امن کاعلمبردارہونے کاپیغام دیا۔آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پرظلم اورتشددکررہی ہے اس سے بھارت نے قائداعظم کے دوقومی نظریئے کی اہمیت ثابت کردی ہے۔انہوں نے کہاہماری فوج دشمن کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے اورپاکستان کے عوام بھی بہادرفوج کے شانہ بشانہ ہیں۔