کرونا وائرس سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں احتیاط لازمی ہے ،مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں احتیاط لازمی ہے ،یادرکھیں کرونا وائرس کے 97 فیصد کیسز پوری طرح صحت یاب ہو جاتے ہیں ۔
مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اگرآپ میں کروناکی علامات کھانسی،زکام یا سانس میں اکھڑن ہے تو 1166 پر رابطہ کریں ،انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے رہے توہم پاکستان میں کرونا کو روک سکیں گے ۔
مشیر صحت کا مزید کہناتھا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہمسایہ ملک میں 19 رپورٹ ہونے والے ممالک میں ہمارانمبر آخری ہے ۔