پہلا روزہ کب ہوگا ؟وفاقی وزیرفوادچودھری نے بتادیا لیکن رویت ہلال کمیٹی پر بڑا الزام بھی عائد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار یکم رمضان المبارک کا چاند چوبیس اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جاسکے گاجبکہ پہلا روزہ 25 اپریل کوہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھاجا سکے گااور25 اپریل کوپہلاروزہ ہو گا،روئت ہلال کمیٹی نے ذیقعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔ 5مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں“۔
وفاقی وزیر نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے اس ضمن میں کی گئی ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔
یاد رہے کہ فواد چودھری اس سے قبل بھی دو عیدوں اور چاند دیکھنے کے حوالے سے روئت ہلال کمیٹی کے نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں، قبل ازیںفواد چودھری نے جب بھی کسی اسلامی مہینے کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کی وہ سچ ثابت ہوئی ہے۔