”روایتی طریقے سے گلے ملنے او رہاتھ ملانے سے اجتناب کیا جائے “،محکمہ ریلیف کے پی کی ماتحت ملازمین کو کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ریلیف کے پی نے ماتحت ملازمین کو کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ریلیف کے پی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ روایتی طریقے سے گلے ملنے او رہاتھ ملانے سے اجتناب کیا جائے ،بائیو میٹرک مشین کے ذریعے ملازمین کی حاضری روک دی جائے ،مراسلہ میں مزید کہاگیا ہے کہ کسی ملازم کو زکام کی تکلیف ہوتو ماسک کا استعمال لازمی قراردیاجائے۔