کرونا وائرس سے بچاو،سندھ حکومت کے ایسے اقدامات کہ ہر شخص سکھ کا سانس لے گا

کرونا وائرس سے بچاو،سندھ حکومت کے ایسے اقدامات کہ ہر شخص سکھ کا سانس لے گا
کرونا وائرس سے بچاو،سندھ حکومت کے ایسے اقدامات کہ ہر شخص سکھ کا سانس لے گا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ پاکستانیوں کو بھی ان پر تسلی ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک ہسپتال کوکرونا کے مریضوں کیلئے وقف کردیاہے۔ کمشنر کراچی کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں آٹھ ہزار لوگ ایران گئے۔کراچی میں 1500لوگ شناخت کئے جو ایران سے آئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے پاکستان آنے والوں میں علامات نہ پائی گئیں تو بھی انہیں پندرہ دن تنہائی میں رکھا جائے گا۔ان کے اہلخانہ کو بھی پندرہ دنوں تک آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ احتیاطاسکولوں کو بھی دو دنوں کیلئے بند کردیا گیاہے۔

مراد علی شاہ نے کہاایران سے آنے والی پروازیں بند کرانے کیلئے وفاق سے رابطہ کررہے ہیں کہ صورتحال بہتر ہونے تک تمام پروازیں بند کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جس شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اسے اور اس کے گھر والوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔امید ہے آئندہ پندرہ دنوں میں گرفت پالیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کسی کو کرونا وائرس کی علامات محسوس ہوں تو وہ گھر پر ہی رہے اور ہسپتال رابطہ کرکے بتایا جائے۔

انہوں نے کہا کرونا وائرس کے انتہائی حساس معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔

میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ماسک مہنگے ہوگئے ہیں، مہنگے ملنے سے پتہ چلتا ہے کہ مل رہے ہیں۔تاہم یقینی بنائیں گے کہ ان کو اصل قیمت پر فروخت کیاجائے۔

انہوں نے کہاان اقدامات کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا نہیں بلکہ احتیاط کرنا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی