پاکستان سپر لیگ،غیرملکی کھلاڑیوں کے سیرسپاٹے اوردیسی ڈنر

پاکستان سپر لیگ،غیرملکی کھلاڑیوں کے سیرسپاٹے اوردیسی ڈنر
پاکستان سپر لیگ،غیرملکی کھلاڑیوں کے سیرسپاٹے اوردیسی ڈنر

  



اسلام آباد/ملتان (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ فائیوکیلئے پاکستان میں موجود مختلف ٹیموں کے ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں نے خوب آوٹنگ کی اور دیسی ڈنر بھی کیا۔پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کراچی کنگزنے مقامی ریستوران میں باربی کیوڈنرکیا جبکہ کیمرون ڈیلپورٹ، عماد وسیم، بابر اعظم، چیڈوک والٹن اوردیگر نے کلفٹن میں باربی کیوڈنرکیا۔

پی اس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈزکے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے مشہورریسٹورانٹ میں ڈنرانجوئے کیا، سعیداجمل، فل سالٹ، لیوک رونکی،کولن انگرم،رومان رئیس اوردیگرنے سیدپورویلج کے قریب مشہور ریسٹورانٹ میں مزیدار کھانوں محظوظ ہوئے۔ملتان میں موجود پشاورزلمی ٹیم کیلیے ملتان میں اسپیشل ٹیم ڈنرکااہتمام کیاگیاجبکہ اس دوران پشاورزلمی کے کھلاڑیوں کی روایتی دیسی پکوان دم پخت اور ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش پیندا سے تواضع کی گئی۔

پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن اور لیام لیونگٹسن نے پاکستانی کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔

مزید : PSL /PSL News Update