سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ اس وقت پنجاب کے مہنگے ترین سیکرٹری بن چکے ہیں، کتنی تنخواہ ہے؟ جانئے
لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت جہاں کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں وہیں اقربا پروری کی مثالیں بھی دکھائی دیتی ہیں۔سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ اس وقت پنجاب کے مہنگے ترین سیکرٹری بن چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری قانون کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے سات لاکھ روپے مقرر ہے جو ایک خطیر رقم تنخواہ کی مد میں لینے کے ساتھ ماہانہ سوا لاکھ روپے پنشن بھی وصول پارہے ہیں۔ سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ کی تنخواہ اس وقت چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سے بھی زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری قانون کی تنخواہ پر دیگر سیکرٹریوں میں احساس کمتری پیدا ہورہا ہے، کئی سیکر ٹریوں نے اپنی تنخواہ سیکرٹری قانون کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکرٹری قانون ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایم پی ون پے پیکیج لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ اس وقت کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔اس حوالے سے نذیراحمد گجانہ کاکہناہے کہ وہ اکیلے اتنی بھاری تنخواہ نہیں لے رہے بلکہ اور بہت سی کمپنیوں کے ملازمین بھی بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں۔