اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، موسم کیسا رہے گا؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم ترین خبر

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، موسم کیسا رہے گا؟ شائقین ...
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، موسم کیسا رہے گا؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم ترین خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ2020 کا نواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی اور راولپنڈی میں پی ایس ایل 2020 کا یہ پہلا میچ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوپہر کے بعد تیز ہواو¿ں کیساتھ بارش کا قوی امکان ہے جو میچ متاثر ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیموں نے اب تک تین تین میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں تاہم رن ریٹ بہتر ہونے کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ایک درجہ بہتر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل یونائیٹڈ نکی دوسری اور گلیڈی ایٹرز کی تیسری پوزیشن ہے۔آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری ہے کیوں کہ یہ ٹیم 2016 اور 2018 میں فاتح رہی جب کہ 2017 میں چوتھے اور 2019 میں تیسرے نمبر پر آئی۔
نوجوان آل راو¿نڈر شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے جنوبی افریقی بلے باز کولن انگرام اور کولن منرو ، فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ، انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان اور فل سالٹ اور نیوزی لینڈ کے بلے باز وکٹ کیپر لیوک رونچی جیسے نامور کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔
سرفراز احمد کی زیرقیادت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس آل راو¿نڈر شین واٹسن ، کیمو پال ، جیسن رائے ، بین کٹنگ ، فواد احمد اور ٹیمل ملز جیسے کھلاڑی ہیں۔گلیڈی ایٹرز پہلے دو سال یعنی 2016 اور 2017 میں دوسرے نمبر کی ٹیم رہی۔ 2018 میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔بلے باز احمد شہزاد، خرم منظور اور احسن علی سمیت ذہین بلے بازاعظم خان ، بولر محمد حسنین اور محمد نواز ، سہیل خان اور عبدالناصر بھی گلیڈی ایٹرز کی کا حصہ ہیں۔