اسلام آبادہائیکورٹ،سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آبادہائیکورٹ،سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف کیس میں وفاقی ...
اسلام آبادہائیکورٹ،سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف ایک کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر فریقین 14روز میں جواب جمع کرائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں سوشل میڈیا کے حوالے سے رولز2020کو چیلنج کیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو کنٹرول کرکے آزادی اظہاررائے کوسلب کرنا چاہتی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے سوشل میڈیا مجوزہ حکومتی قوانین کیخلاف ایک کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر فریقین 14روز میں جواب جمع کرائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد