سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ،معذورٹیچر کی بحالی سے متعلق کیس میں سروس ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ،معذورٹیچر کی بحالی سے متعلق کیس میں سروس ٹربیونل ...
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ،معذورٹیچر کی بحالی سے متعلق کیس میں سروس ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے معذورٹیچر کی بحالی سے متعلق کیس میں سروس ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخوپورہ کافیصلہ بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں معذور ٹیچر کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،عدالت نے معذور ٹیچر کی بحالی کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخوپورہ کافیصلہ بحال کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ کیلئے پروفیشنل ڈپلومہ یا ڈگری حاصل کرنا ضروری ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اگر استاد معذور ہے تو اسے جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور