جمعہ سے موسم بہارکی دلکشی بڑھنے کاامکان،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

جمعہ سے موسم بہارکی دلکشی بڑھنے کاامکان،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
جمعہ سے موسم بہارکی دلکشی بڑھنے کاامکان،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)بارش موسم بہار کی خوبصورتی اوردلکشی کو چار چاند لگادیتی ہے۔ اور یہ دلکشی اب ایک دن کی دوری پر نظر آرہی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے نوید سنائی ہے کہ محکمہ جمعہ اور ہفتہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں موسم بہار کی پہلی بارش کا امکان ہے۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی گزشتہ سہ پہرکو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ضلع ڈیرہ غازی خان،راجن پور،ملتان، خانیوال،ساہیوال،اوکاڑہ،بہاولپور،ڑوب،کوئٹہ اورپشین کے اضلاع میں بھی تیز ہواوں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز گلگت بلتستان،ہنزہ کی وادیوں میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تیز ہواوں کے ساتھ بارش اوربعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -ماحولیات -