’مسلمان خطرے میں ہیں‘او آئی سی بھارت کے خلاف کھل کرمیدان میں آگئی،ایسا سخت بیان جاری کردیا کہ مودی پوری دنیا میں رسوا ہوجائیں گے

’مسلمان خطرے میں ہیں‘او آئی سی بھارت کے خلاف کھل کرمیدان میں آگئی،ایسا سخت ...
’مسلمان خطرے میں ہیں‘او آئی سی بھارت کے خلاف کھل کرمیدان میں آگئی،ایسا سخت بیان جاری کردیا کہ مودی پوری دنیا میں رسوا ہوجائیں گے

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلمان ممالک کی اسلامی تعان تنظیم بھارت میں مسلمانوں کے خلاف برپا کئے گئے تشددکے خلاف کھل کر سامنے آگئی ۔اوآئی سی کا کہنا ہے کہ مسلمان خطرے میں ہیں۔

ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں او آئی سی کا کہنا ہے کہ’ وہ  بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے حالیہ اورخطرناک تشدد کی مذمتی کرتی ہے۔ او آئی سی بے گناہ مسلمانوں کے قتل، انہیں زخمی کئے جانے ،مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی املاک کو تباہ کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کو اس گھناونے حملوں کاشکار ہونے والے معصوم افراداور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں عالمی اسلامی تعاون تنظیم نے مزید لکھا کہ ’او آئی سی بھارت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسلمان دشمنی میں کئے گئے اس تشدد کے ذمہ دارفسادیوں اور اشتعال انگیزی پیداکرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے اور تمام مسلمان شہریوں اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔او آئی سی نے مسلمان خطرے میں ہیں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیاہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی