موڈیز نے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی قراردیدیا

موڈیز نے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی ...
موڈیز نے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موڈیز نے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی قراردیدیا۔
موڈیز کی پاکستان پر رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی بینکوں کی بین الاقوامی لین دین پر نظر ہے ،پاکستانی بینکوں کے منافع سخت شرائط کے باعث کم ہو سکتے ہیں۔
موڈیز رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے جون 2020 تک شرائط پوری کرنے کا وقت دیا ہے ،کارروائی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کی گئی ،2 مقامی بینکوں کے بین الاقوامی لائسنس بھی ختم کئے گئے ،پاکستان میں کئی بنکوں کے خلاف کارروائی بھی ہوئی ۔
موڈیز رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 14 شرائط پوری کردیں 13 پر پیشرفت کی ،سٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی جون 2020 تک گرے لسٹ سے نکل جائیں گے ۔