پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں پر پابندی لیکن اطلاق کب سے ہوگا؟خبرآگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی اور سما نیوز کے مطابق پاکستان ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے ہمسائیہ ملک ایران کے درمیان براہ راست پرواوزوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور یہ پابندی تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پابندی پر اطلاق آج یعنی ستائیس اور اٹھائیس فروری کی درمیانی شب سے ہوگا۔ لاہور کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں جبکہ ایران سے آئے ایک شخص کی وجہ سے ہی پاکستان میں کرونا وائرس کاپہلا کیس سامنے آیا ۔