'سرپرائز ڈے'،نئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے پہلی ٹویٹ کردی

'سرپرائز ڈے'،نئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے پہلی ٹویٹ کردی
'سرپرائز ڈے'،نئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے پہلی ٹویٹ کردی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے اپنی پہلی ٹویٹ کردی۔ انہوں نے کہا آج کا دن بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے عزم کا دن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے بیان میں کہاہے کہ ”27 فروری کادن جارحیت کیخلاف پاک فوج کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔اس دن دیئے گئے ہمارے ردعمل نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کیخلاف دشمن کی جانب سے مہم جوئی کی کوئی بھی ناپاک کوشش ہمیشہ شکست سے دوچار ہوگی۔دشمن ہمارے جراتمندانہ جواب سے ہمیشہ حیران ہوتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آ رنے اپنے ٹویٹ میں سرپرائز ڈے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا“۔

یاد رہے ستائیس فروری کو پاکستانی جانبازوں نے شرپسند بھارتی فضائیہ کی پاکستان میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نہ صرف اس کے دوطیاروں کو تباہ کردیا تھا بلکہ اس کے ایک پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار کرلیا تھا۔ آج اس دن کی یاد میں پورا پاکستان فتح کا جشن منارہا ہے۔ ٹویٹر پر سرپرائز ڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ہزاروں پاکستانی اپنے شاہینوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی