خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شوکت یوسفزئی کو دوسری وزارت دی جائے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شوکت یوسفزئی کو دوسری وزارت دی جائے گی ،سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر وزارت اطلاعات کے امور دیکھیں گے ،شوکت یوسفزئی کو محکمہ صحت یا کھیل و ثقافت حوالے کیاجا سکتا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے خود اپنی وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور