”جنگیں حب الوطنی ، عوام کے اعتماد اور سپاہ کی قابلیت پر لڑی جاتی ہیں ،بھار ت کے کھیل سے آگاہ ،دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کو واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں حب الوطنی،عوام کے اعتماد اور سپاہ کی قابلیت پر لڑی جاتی ہیں،ہم اپنے دشمن کی ہر خفیہ سازش سے باخبر ہیں،پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہر میدان میں ہمہ وقت تیار ہے، بھارت جو کھیل کھیل رہا ہے اس سے سول و فوجی قیادت باخبر ہے،اگراس خطے میں جنگ چھڑی تواس کے کنٹرول نہ ہونے والے نتائج ہوں گے, ہم ہر وقت تیار ہیں ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا عوام اور افواج پاکستان نے جرات سے مقابلہ کیا،14فروری 2019 کو پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے بناتحقیق کے پاکستان پر الزام لگائے، پاکستان نے پلوامہ واقعے پر بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی،پاکستان نے بطور ذمےدارریاست بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جو سرپرائز ہمیں دینا چاہ رہا تھا خود ناکام ہو کر واپس لوٹا،بھارت نے 26 فروری کو پاکستان پر بزدلانہ کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ اسی بوکھلاہٹ کے دوران بھارت نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا ، 27 فروری کا دن ہماری تاریخ میں روشن باب ہے اور اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ، ایک سال قبل آج کے دن افواج پاکستان نے ایک مرتبہ پھر قوم کی امنگوں پر پورا اتر اتر کر دکھایا ۔ پاکستان نے بھارت کے دو لڑاکاطیارے مار گرائے ،پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا،پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو موثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان تمام شہداءکے نام جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ماو¿ں بہنوں کو سلام جنہوں نے اپنے پیارے وطن پر قربان کیے۔
ان کا کہناتھا کہ آج کا دن یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم بھی،مشرقی سرحد پر بھارت کی طرف سے لگاتار خطرات درپیش ہیں،اندرونی شورش سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کھیل کھیل رہاہے،عزت اور وقار کی کوئی قیمت نہیں ، ہم دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں ، پاک فوج تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ہماری سول اور ملٹی قیادت بھارت کے کھیل سے آگاہ ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ان کا کہناتھا کہ بھارت رواں سال ایل او سی کی 384 خلاف ورزیاں کر چکا،ایل او سی پربھارتی خلاف ورزیوں میں 2 شہری شہید، 30زخمی ہوچکے ،ایل او سی پر بھارت کی شرانگیزیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔میجر جنر ل بابر افتخار کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں زندگی بری طرح مفلوج ہے،لاک ڈاو¿ن کی کیفیت ہے، مقبوضہ کشمیر کامعاملہ ایک بار پھر عالمی توجہ کامرکز بن چکاہے ،آزادی کی جدوجہدمیں کشمیریوں کے ساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ایل او سی پر سب سے زیادہ خلاف ورزیاں رکارڈ کی گئیں،بھارتی فوج اسکول جاتے بچوں کو نشانہ بنانے سے بھی نہیں چوکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ ی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں1200سےزائدچھوٹے بڑے آپریشن کیے،آپریشنز کے دوران القاعدہ کے ایک ہزارسے زیادہ دہشتگردپکڑ ے اور مارے گئے۔