افغان امن معاہدے میں 2روزباقی،معاہدہ کہاں ہوگااورپاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟تفصیلات جاری

افغان امن معاہدے میں 2روزباقی،معاہدہ کہاں ہوگااورپاکستان کی نمائندگی کون ...
افغان امن معاہدے میں 2روزباقی،معاہدہ کہاں ہوگااورپاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟تفصیلات جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکااور طالبان کے درمیان امن معاہدے میں دوروز باقی ہیں ۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے ہونے والی اس اہم ترین کامیابی میں پاکستان نے نمایاں کردار اداکیاہے۔امن معاہدے کی تقریب 29فروری کو قطر کے دارلحکومت دوحہ میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں امریکا، پاکستان اور افغانستان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔شاہ محمود کی نمائندگی کی تصدیق ترجما ن دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے سہولت کاری کی ہے، امید ہے امریکہ طالبان معاہدے سے افغانوں کے درمیان بات چیت شروع ہو گی۔ پاکستان کا افغان کی تعمیر نو میں اہم کردار ہے۔ 29 فروری کو دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کا امن معاہدہ ہوگا۔ امید ہے امن معاہدے سے خطے میں استحکام آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان قطر کا دورہ کرنے گئے ہیں۔ پاکستان اور قطر میں برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید : قومی