بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ، وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے پاکستانیوں کے ساتھ بھارتیوں کے بھی دل جیت لیے ، دیوانے ہو گئے

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ، وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے پاکستانیوں کے ...
بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ، وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے پاکستانیوں کے ساتھ بھارتیوں کے بھی دل جیت لیے ، دیوانے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی دارلحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات کا سلسلہ جاری ہے جس میں انتہا پسند ہندو جتھے مسلمانوں کے گھروں ، مساجد اور دکانوں پر حملے کر رہے ہیں ، ان فسادات میں اب تک 25 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تھمنے کا نام بھی نہیں لے رہا لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور انہیں روکنے کیلئے کوئی قدم اٹھاتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ، اس سنگین صورتحال کے پیش نظر جب وزیراعظم عمران خان نے  پیغام  جاری کیا تو اسے پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن اب یہ بھارتیوں میں بھی مقبول ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا”اپنے سلسلہ وار میں ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ'' آگاہ رہو! پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے۔ ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں۔“

عمران خان کا یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھے عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،عمران خان کے اس پیغام نے صرف پاکستانیوں کے دل ہی نہیں جیتے بلکہ بھارتی بھی عمران خان کے گن گانے لگ گئے ہیں اور اپنے وزیراعظم مودی کو شرم دلانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ٹویٹر پر بھارتی صارفین عمران خان کو لے کر اپنی نہایت دلچسپ خواہشات کا اظہارکر رہے ہیں تووہیں نریندر مودی کو تھوڑی بہت شرم دلانے کی کوشش کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔
بھار تی ٹویٹر صارف ” دکشا مودی “ نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام کو سراہتے ہوئے نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” ہم کب تک وزیراعظم مودی سے اس طرح کے بیان کی توقع کر سکتے ہیں “ ۔


آدھرش نامی صارف نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” میں اس طرح کے بیان کی توقع تو بالکل نہیں کر رہا تھا ۔“ یعنی وہ عمران خان کے زبردست بیان کی تعریف میں خود کو حیران ظاہر کر رہے ہیں ۔


رام جی تیواری نامی صارف نے عمران خان کے پیغام کو ری ٹویٹ کیا اور ساتھ لکھا کہ ” مسٹر خان آپ کو بڑا سا سیلیوٹ ہے “


راگول نامی صارف نے عمران خان کو بہت ہی شاندار قرا ر دیا ۔


” ٹینا “ نامی صارف نے تو عمران خان کو لے کر اپنی خواہشات کی ایک لمبی فہرست شیئر کی ، انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹر میری خواہش تھی کہ آپ بھارتی ٹیم میں ہوتے ، بطور نوجوان ہماری خواہش ہے کہ آپ بالی ووڈ کی فلموں میں ہوتے اور بیٹے کے طور پر بھارت کی ہر ماں کا بیٹا آپ جیسا ہونا چاہیے ۔“


اناچل سنگھ تو بہت ہی زیادہ سیدھے ہو گئے اور انہوں نے اپنے سیاستدانوں کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔


کیرولین نامی صارف نے عمران خان کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ ” پڑھے لکھے وزیراعظم میں یہ فرق ہو تا ہے “۔


ان صارف نے تو مودی کو وزیراعظم عمران خان سے کچھ سیکھنے کام مشورہ دیا اور کہا کہ ” مجھے یقین ہے کہ اگر اس طرح کی ٹویٹ مودی کی طرف سے آئے تو بی جے پی اپنا ووٹ بینک کھو دے گی ۔“


ایک صارف ” نیدھی ٹھاکر “ نے عمران خان کے پیغام پر دل کھول کر داد دی اور کہا کہ ” کوئی درخواست نہیں ، نہ گزارش سیدھی وارننگ دی گئی ، اگر آپ وزیراعظم ہیں تو اس طرح کا مظاہرہ کریں ۔“

مایہ رتن نامی صارف بھی عمران خان کے پیغام سے کافی متاثر ہوئیں اور انہوں نے لکھا کہ ” شاندار میں تو بھول ہی گئی تھی کہ سیاستدان بھی اس طرح کے بیان جاری کر سکتے ہیں ۔‘
روی یادیو نے دہلی میں ہونے والے فسادات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” خواہش ہے کہ ہمارا وزیراعظم بھی اس طرح کا پیغام جاری کرتا ۔“

محمد عذیر نامی صارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مودی جی انہوں نے کہہ دیا آپ کب کہیں گے؟‘‘

رضا نے عمران خان کا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بہت ہی شرمنا ک ہے کہ اس طرح کا پیغام ہمارے وزیراعظم کی طرف سے نہیں آ رہا ۔‘‘

سنجے مینا نامی بھارتی صارت کہتے ہیں کہ ’’ پاکستان کے وزیراعظم ہمارے وزیراعظم سے کئی گنا بہتر ہیں ، پڑھے لکھے اور ان پڑھ کے درمیان یہ فرق ہے۔‘‘

گناس کرن نامی صارف نے عمران خان کا پیغام شیئر کیا اور اپنے سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ہمارے سیاستدانوں کو انہیں فالو کرنا چاہیے۔‘‘

ایشون نامی صارف نے کہا کہ ’’ میری خواہش ہے کہ ہمارا وزیراعظم بھی اس طرح کا پیغام جاری کرے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -