14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، شرم کے مارے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی

14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، شرم کے مارے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی
14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، شرم کے مارے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگالی

  



بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 14 سالہ لڑکی نے تین لوگوں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعدخود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔

بدھ کے روز 14 سالہ لڑکی نے اپنے گھر کے پاس خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ لڑکی نے خود کشی کے نوٹ میں لکھا کہ اس کے ساتھ سندیپ ہسانی اور اس کے 2 دوستوں نے تین ماہ قبل اجتماعی زیادتی کی تھی ، ملزمان اس کے بعد مسلسل مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

لڑکی کا سوسائڈ نوٹ ملنے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان سندیپ ہسانی اور نتیش نگالے کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے تیسرے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف