کورونا وائرس کی وجہ سے مغربی دلہنیں بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عروسی جوڑے ناپید ہونے لگے

کورونا وائرس کی وجہ سے مغربی دلہنیں بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عروسی جوڑے ناپید ...
کورونا وائرس کی وجہ سے مغربی دلہنیں بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عروسی جوڑے ناپید ہونے لگے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس کے باعث مغربی ممالک میں دلہنوں کے عروسی ملبوسات کی بھی قلت ہو گئی ہے اور دلہنیں بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق مختلف ممالک میں فروخت ہونے والے زیادہ تر عروسی ملبوسات چین میں تیار ہوتے تھے مگر وہاں وائرس پھیلنے کے بعد زیادہ تر فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے سپلائی نہ ہونے کے باعث برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں ان ملبوسات کی قلت ہو گئی ہے اور ان کی قیمتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے یورپ میں کار ساز کمپنیوں کو بھی سپلائی چین میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کاروں کے بیشتر پرزہ جات بھی چین کی فیکٹریوں میں تیار ہوتے اور یورپ برآمد کیے جاتے تھے۔ ووکس ویگن، ڈیملر اور بی ایم ڈبلیو جیسی کمپنیاں پرزہ جات کے حوالے سے زیادہ انحصار چین پر ہی تھا۔ ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات ان پر بھی بری طرح اثرانداز ہو رہے ہیں اور انہیں سپلائی چینز میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ بھی مختلف ممالک میں کئی طرح کے کاروباروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : برطانیہ