’اب میں تنگ آگئی ہوں‘ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کے لیے اخبار میں بڑا شتہار دے دیا

’اب میں تنگ آگئی ہوں‘ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کے لیے اخبار ...
’اب میں تنگ آگئی ہوں‘ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کے لیے اخبار میں بڑا شتہار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) رشتے کے اشتہارات تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کے لیے اخبار میں آدھے صفحے کا اشتہار دے ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق شارلٹ نامی اس لڑکی کا تعلق برسبین سے ہے جسے حال ہی میں معلوم ہوا کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے جو تحائف دے رہا تھا وہ دراصل اسی کے کریڈٹ کارڈ سے خرید کر دے رہا تھا، جس پر وہ سیخ پا ہو گئی اور اس سے قطع تعلقی کا فیصلہ کر لیا۔
شارلٹ نے اشتہار میں لکھا کہ ”مائی ڈیئرسٹ ٹی(T)،تم نے مجھے تکلیف میں مبتلا کیوں کیا؟ میں نے کتنی راتیں فون پر تمہارے ایک جواب کے انتظار میں جاگ کر گزاریں لیکن بے کار۔ جب جب تم نے مجھے کہا میں تمہیں پِک کرنے کے لیے آئی۔ جب تمہیں ضرورت پڑی میں نے تمہیں اپنے اپارٹمنٹ میں رہنے کے لیے جگہ دی، حالانکہ تم کنٹرول ایشوز کا شکار تھے۔ اب مجھے پتا چلا ہے کہ تم جو تحائف مجھے دیتے رہے ہو وہ بھی تم نے میرے کریڈٹ کارڈ سے خریدے۔“
شارلٹ اشتہار میں مزید لکھتی ہے کہ ”اب بس۔ شروع سے میں ہی تمہارے لیے سب کچھ کر رہی ہوں اور تم نے کبھی ایک بار بھی میرے لیے کچھ نہیں کیا۔ میرے دوست مجھے کہتے ہیں کہ میں تم سے اچھے شخص کی مستحق ہوں اور میرا بھی یہی خیال ہے۔ چنانچہ۔۔ ہنی۔۔ میں تمہارے ساتھ تعلق ختم کر رہی ہوں۔ اوور۔تھینک یو نیکسٹ۔۔ شارلٹ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -