قیامت کی نشانی؟ باپ کے موبائل فون سے اس کی بیٹی کی 600 سے زائد شرمناک ویڈیوز برآمد

قیامت کی نشانی؟ باپ کے موبائل فون سے اس کی بیٹی کی 600 سے زائد شرمناک ویڈیوز ...
قیامت کی نشانی؟ باپ کے موبائل فون سے اس کی بیٹی کی 600 سے زائد شرمناک ویڈیوز برآمد

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایک بدبخت شخص اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اس حیوانیت کی ویڈیوز بھی بنا کر محفوظ کرتا رہا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ درندہ صفت شخص ایک ایشیائی باشندہ تھا جس کی شناخت ’اے ایس‘ سے سامنے آئی ہے۔ وہ کئی سال تک اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ اس نے لڑکی کو گھر میں محبوس کر رکھا تھا اور اسے کسی سے ملنے بھی نہیں دیتا تھا اور نہ باہر جانے دیتا تھا۔

کچھ عرصہ قبل کسی طرح لڑکی گھر سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور اپنی ایک سہیلی کے گھر چلی گئی۔ اس نے اپنی سہیلی کو اپنے ساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک سے آگاہ کیا۔ اس کی سہیلی نے اپنے باپ کو اس حوالے سے بتایا جس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے اس درندہ صفت شخص کو گرفتار کرکے اس کے فون کی تلاشی لی تو اس میں سے اس کی اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی 665ویڈیوز برآمد ہو گئیں۔ اس شیطان کو راس الخیمہ کی کریمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

مزید : عرب دنیا