کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والی خاتون دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوگئی

کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والی خاتون دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوگئی
کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والی خاتون دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوگئی

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر صحت مند ہونے والی خاتون دوبارہ اس وائرس کا شکار ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ خاتون جاپان کے شہر اوساکا کی رہائشی ہے جو کورونا وائرس میں دوسری بار مبتلا ہونے والی پہلی جاپانی مریض ہے۔ اسے چند روز قبل ہی طبی قید سے رہا کیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر وہ طبی قید میں پہنچ گئی ہے۔

خاتون کو گلے اور سینے میں شدید تکلیف ہونے پر دوبارہ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے ٹیسٹ کیے گئے اور ایک بار پھر اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ پہلے جنوری کے وسط میں یہ کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی اور اسے صحت مند ہونے پر یکم فروری کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں گزشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 16نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد 170سے بڑھ کر 186ہو گئی ہے۔ جاپان کے ساحل پر ایک مسافر بحری جہاز بھی لنگر انداز ہے اور اس جہاز میں بھی کورونا وائرس کے 704مریض سامنے آ چکے ہیں۔اب تک چین میں کورونا وائرس کے باعث 7ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 2800ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی